Sunday, June 8, 2025
Homesliderپنکی ایرانی کو عدالتی تحویل میں بھیچ دیا گیا

پنکی ایرانی کو عدالتی تحویل میں بھیچ دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ پنکی ایرانی جوکہ کروڑ پتی مجرم سکیش چندرشیکھر کی مبینہ معاون ہیں  انہیں  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ مقدمہ میں گرفتار کیا ہے اورانہیں  عدالتی حراست میں 3 جنوری تک کے لیے بھیج دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے  حکام نے کہا ہے کہ  اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اتل ترپاٹھی اور محمد فراز نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے کیونکہ اسے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے ای ڈی کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حال ہی میں تہاڑ جیل کے اندر پنکی ایرانی کے ساتھ سکیش چندرشیکھر سے پوچھ تاچھ کی ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے پنکی ایرانی کا سکیش کے ساتھ معلومات حاصل  کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لی تھی۔ پنکی ای ڈی کی حراست میں تھی جب اس کا سامنا سکیش سے ہوا۔

ممبئی سے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلائے جانے کے بعد اسے جانچ ایجنسی نے حراست میں لے لیا تھا۔معلومات کے مطابق ملاقات کے دوران سکیش اور پنکی دونوں سے ایک جیسے سوالات پوچھے گئے۔ای ڈی نے چارج شیٹ میں پہلے ہی بتایا ہے کہ پنکی ہی تھی جس نے سکیش کو بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے ملوایا تھا۔ای ڈی یہ جاننا چاہتا تھا کہ پنکی نے جرم کی آمدنی میں اس کی کس طرح مدد کی۔

ایک ذرائع  نے کہاہم نے کئی نئے شواہد اکٹھے کیے ہیں جو ہمارے موقف کو مزید طاقتور بنائیں گے۔ ہم جلد ہی ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کریں گے۔

مقدمہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور نورا فتیحی بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرواچکی ہیں۔پنکی ایرانی ہی تھی جس نے سکیش کو جیکولین سے ملوایا تھا۔ ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی پہلی چارج شیٹ کے مطابق، یہ پنکی ہی تھی جو جیکولین کے لیے لگژری تحائف کا انتخاب کرتی تھی اور ایک بار جب سوکیش کی طرف سے ادائیگی کردی جاتی تھی، تو وہ اسے جیکولین کے حوالے کرنے کے لیے گفٹ سینٹر سے وصول کرتی تھی۔