Sunday, June 8, 2025
Homesliderپوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح، مودی اور یوگی کے اشتہار میں پھر...

پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح، مودی اور یوگی کے اشتہار میں پھر جھوٹ کا سہارا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بی جے پی حکومت کی جانب سے اشتہار بازی میں کئی ایک مرتبہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہوا ہے کیونکہ ماضی میں وزیرآعظم مودی کے پوسٹر کے ساتھ ایسی تصاویر لگادی جاتی ہیں جوکہ ہندوستان کی نہیں بلکہ کسی بیرونی ملک کی شاندار کارکردگی ہوتی ہے ۔اب ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں مودی اور یوگی کے اشتہار کے ساتھ پس منظر میں جو طیاروں کا دیکھایا گیا ہے وہ ہندوستان کے نہیں بلکہ 2018 میں  ہنگری کے ایک کارنامہ کے ہیں ۔

 اتر پردیش میں چہارشنبہ  کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پوروانچل ایکسپریس وے کے افتتاح کے تناظر میں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی سکریٹری وائی ستیہ کمار سمیت متعدد ٹویٹر صارفین نے ایک تصویر شائع کی جس میں وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی کو دکھایا گیا ہے۔ آدتیہ ناتھ کئی لڑاکا طیاروں کے سامنے کھڑے ہیں جو مبینہ طور پر ہندوستانی پرچم کے زعفرانی، سفید اور سبز رنگوں کا کنٹریل یا دھواں چھوڑ رہے ہیں۔اب اس کو بھگت بڑی کامیابی ظاہر کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا صارف ایکلدھام آشرم کے مہنت یوگی دیوناتھ، جن کے ٹویٹر پر 1.3 ملین فالوورز ہیں انہوں نے تشہر میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور پوسٹ کے ساتھ تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا، آپ کا شکریہ مودی جی اور یوگی جی۔ ایک اور صارف سنندا ​​وششت جو کہ ان کے مطابق ایک سیاسی مبصر اور کالم نگار ہیں،انہوں  نے اس تصویر کو شائع کیا اور لکھا ایک تصویر ہزار الفاظ سے بہتر ہوتی ہے۔ اس تصویر سے ایک ہزار چیزیں ہیں جن کا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ ہندوستان کی سیاست کی باقاعدگی سے پیروی کرتے ہیں تو اس سے آپ کو اچھی طرح اندازہ ہو جائے گا کہ ہندوستان کس طرف جا رہا ہے۔ اسے 2,300 سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے اور 270 صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا ہے۔

اب اس مودی اور یوگی اشتہار میں استعمال کردہ لڑاکا طیاروں کی تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے کیونکہ یہ طیارے دراصل کیکس کیمیٹ ایر شو کے ہیں جو کہ اگست 2008 میں ہنگری میں پیش کیا گیا  تھا۔ یہ شو ہنگری کے کیکس کیمیٹ میں اطالوی فضائیہ کی مشہور ایروبیٹکس ڈیموسٹریشن ٹیم فریس ٹری کلوری نے پیش کیا۔ جبکہ  تصویر شٹر اسٹاک ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔