Monday, June 9, 2025
Homesliderپوز ناکو مارو ، کے ٹی آر کا امیت شاہ کو مشورہ

پوز ناکو مارو ، کے ٹی آر کا امیت شاہ کو مشورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ  پوز نہ ماریں بلکہ  ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے پر تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ادا کریں۔ حیدرآباد کو گلوبل سٹی میں تبدیل کرنے پروگرام میں کاروباری برادری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  امیت شاہ کل آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے تلنگانہ کو 1 لاکھ کروڑ روپئے دیئے۔ میں بتا رہا ہوں کہ تلنگانہ نے مرکزکو  2.72 کروڑ دیا ۔ ہمارا پیسہ سڑکوں اور بجلی کی شکل میں آپ کے وارانسی ، پٹنہ ، گجرات جارہا ہے۔ میں نے  آپکو دیا – آپ پوز مت  مارو ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ علیحدگی پسند ایجنڈا نہیں ہے ، کے ٹی آر نے کہا مجھے معلوم ہے کہ ہمیں ملک کے ریلوے ، دفاع ، سرحدی تحفظ ، شمال مشرقی ، کشمیر کو چلانا ہے۔ میں باشعور ہندوستانی ہوں۔ یہاں آکر پوز  مت مارو کہ آپ نے مجھے کچھ دے دیا ہے وہ تو بہت معمولی ہے جبکہ تلنگانہ نے اس زیادہ آ پ کو دیا ہے ۔یہاں پوز مت مارو حیدرآباد میں یہ نہیں چلتا ۔

لوگوں سے  انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاہی لگانے سے قبل ذرا سوچیں ۔ کے ٹی آر نے کہا ہم تلنگانہ سے ہیں، ہم یہاں رہتے ہیں اور ہم یہاں مریں گے۔ ہم دہلی سے آنے والے سیاح نہیں ہیں۔ فیصلہ کریں کہ کیا آپ دہلی کے لیڈر (بی جے پی) یا گلی کے لیڈر (ٹی آر ایس) کوچاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ دہلی سے آنے والے لوگ تلنگانہ کے عوام کو ہندوستان کی تعمیر میں ان کے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کریں۔ کے ٹی آر نے کہا میں اپوزیشن رہنماؤں کو کھلے عام چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پالیسیوں ، معیشت ، ملازمتوں پر ہمارے ساتھ بحث کے لئے آئیں۔ مجھے یقین ہے کہ کوئی نہیں آئے گا۔ وہ سب جانتے ہیں فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنا اور بھڑکانا اس کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ہے ۔ روہنگیاؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا اگر ملک میں درانداز ہیں تو ، راکشا منتری کیا کر رہی ہیں؟ یہ بی جے پی حکومت کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے