Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگپولنگ بوتھ پر فون لیجانے  اور سیلفی لینے والوں کے خلاف سخت...

پولنگ بوتھ پر فون لیجانے  اور سیلفی لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ریاست تلنگانہ میں کل پہلے مرحلے کےتحت  رائے دہی ہو گی اور اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔   11 اپریل کی صبح سے ہی رائے دہی کا آغاز ہو جائے گا۔ رائے دہی  کے موقع پر الیکشن کمیشن اور محکمہ پولیس نے عوام کے لئے  رہنمایانہ اصول فراہم کئے ہیں جیسا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران دیکھا گیا کہ کچھ نوجوان اپنا ووٹ ڈالتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس پر کارروائی بھی کی گئی تھی ۔علاوہ ازیں اس مرتبہ ایسے واقعات سے سختی سے نمٹنے کے لیے پولیس نے انتظامات کیے ہیں جیسا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔

 حیدرآباد پولیس نے رائے دہی سے استفادہ کرنے والے افراد کو سختی سے انتباہ دیا ہے کہ وہ ایسی حرکت سے باز رہیں کیونکہ حیدرآباد کے پولنگ سٹیشنز پر 3,700 سی سی ٹی وی کیمرے نصب گئے ہیں اور ہر کیمرہ 360 زاویے سے نگہداشت کرنے کی قابلیت رکھتا ہے ۔ ہر کیمرے کو سینٹرل کنٹرول سنٹر سے مربوط کردیا گیا ہے جس سے جس کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لے جانے یا اس سے تصویر کشی کرنے کی کوشش کی جائے تو اس کا باآسانی پتہ چلنے کے بعد ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی اور جیل کی سزا کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

رائے دہی سے استفادہ کے لئے مختلف مقامات پر رہنے والے کئی افراد حیدرآباد سے اپنے آبائی مقام کی طرف روانہ ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل اور چہارشبنہ کو ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشنز کے علاوہ خانگی بسوں میں بھی صبح سے ہی عوام کا ہجوم دیکھا گیا ہے ۔ میڈیا نمائندے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سکندرآباد سے وجےواڑا جانے والے ایک مسافر ایم باشاہ نے کہا کہ وہ رائے دہی سے دو دن قبل ریل کا ٹکٹ بک کرواتے ہوئے اپنے آبائی مقام  وجے واڑہ   کو روانہ ہونے کے منصوبے کو ذہین منصوبہ تصور کررہے تھے لیکن جب وہ صبح ریلوے اسٹیشن پہنچےتو ہجوم کا اژدہام دیکھ کر حیران ہو گئے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ دو دن پہلے آبائی مقام روانہ ہونا ایک بہتر اور ذہین فیصلہ ہوگا لیکن ایسا فیصلہ کرنے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ تلنگانہ میں پہلے مرحلے کی رائے دہی کل ہوگی اور 23  مئی  کو ہندوستان بھر کے انتخابات کے نتائج سامنے آجائیں گے۔