Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپولیس اسٹیشن کے باہر خود کو آگ لگانے والی حید رآبادی خاتون...

پولیس اسٹیشن کے باہر خود کو آگ لگانے والی حید رآبادی خاتون کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: منگل کے روز حیدرآباد میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے خود کو آگ لگانے والی چنئی کی ایک خاتون نے چہار شنبہ کے روز اسپتال میں دم توڑ دیا۔ایس لوکیشوری نامی 37سالہ خاتون،جو 60 فیصد جل چکی تھی۔ اس نے گورنمنٹ عثمانیہ اسپتال میں دم توڑ دیا۔

منگل کی شام اپنے ساتھی پر وین کمار کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرنے کے بعد اس خاتون نے شہر کے وسط میں پنجہ گوٹہ پولیس اسٹیشن کے سامنے خود کو آگ لگا دی تھی۔شکایت درج کرنے کے بعد،وہ عمارت سے باہر آگئی اور خود پر پٹرول دال کر آگ لگادی۔وہاں موجود پولیس اہلکارون نے آگ بجھائی اور اسے اسپتال پہنچایا۔

لو کیشوری کی موت کے بعد پولیس نے کمار کے خلاف خود کشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی موت کے بعد پر وین کمار کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھی۔

چنئی کی رہنے والی لوکیشوری کا،2012میں ایک میٹرو مونی سائیٹ کے ذریعہ حیدرآباد کے ایک جیولری شاپ میں ملازم پروین کمار کے ساتھ رابطہ ہوا تھا،اور وہ حیدرآباد میں ایکساتھ رہ رہے تھے۔

کمار نے لوکیشوری و اسی دکان میں نوکری دلانے میں مدد کی تھی۔تاہم،ان دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے،کمار نے 2014  میں سونے کے زیات چوری کرنے کے الزام لگاتے ہوئے لوکیشوری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔یل سے رہا ہونے کے بعد لوکیشوری نے کمار سے معافی مانگی۔اس نے لیو ان ریلیشن شپ کے معاوضے کے طور پر 7.50 لاکھ روپئے دینے کی پیشکش کی اور وہ اس پر راضی ہو گئے۔

لوکیشوری،جو چنئی چلی گئی تھی اور اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی،جمعہ کے روزکمار سے پیسے لینے کے لئے اپنے دوست کنن کے ساتھ حیدرآباد آئی تھی۔تاہم،کمار نے ادائیگی میں تاخے کا سلسلہ جاری رکھا اور بعد میں اپنا موبائل بند کر دیا۔ لوکیشوری اپنے دوست کے ساتھ پولیس اسٹیشن ؤئی اور مار کے خلاف تحریری شکایت کی۔جب کنن پولیس آفیسر کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تو لوکیشوری باہر آگئی اور خود کو آگ لگا لیا۔