حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن کے چئیر مین کو لیٹی دامودر نے حیدرآباد سٹی پولس لرننگ سنٹر کا دورہ کیا اور ”ہریتا ہارم“ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کولیٹی دامودر نے فضا کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے سبز پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پولیس افسروں کو پولیس اسٹیشنوں،بٹالین اور دیگر پولیس کیمپس میں پودے لگانے کی تاکید کی۔
اس پروگرام میں شریک سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار،آئی پی ایس نے پولس اہلکاروں کو یاد دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت کی سر سبز و شاداب بنانے کی مستقل کو ششوں کی وجہ سے،شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
ا س پروگرام میں ٹی مرلی کرشن آئی پی ایس،ایڈیشنل پالیس کمشنر اے آر سرینواس،جے ٹی سی پی،ایچ اے،سی ڈی سی پی ویسٹ زون،وشوا پرساد آئی پی ایس،جے ٹی سی پی،ایچ اے سی ڈی سی پی وسطی زون اور مرزا ریاض بیگ ایڈیشنل دی سی پی،پرنسپل آف لرننگ سنٹر و دیگر نے بھی پودے لگائے۔اس پروگرام کا اہتمام حیدرآباس سٹی پولیس لرننگ سنٹر،گو شہ محل کے پرنسپل اور عملے کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔