حیدرآباد۔ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن، ڈیٹکٹیوڈپارٹمنٹ حیدرآباد سٹی نے بھوجی ریڈی کالج آف انجینئرنگ سنتوش نگر ، حیدرآباد میں سوشیل میڈیا ، جاب فراڈس، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) ڈیبیٹ ؍کریڈٹ کارڈ فراڈس کے بارے میں سائبر بیداری کا اہتمام کیااور اس ضمن میں پمفلٹس تقسیم کئے۔ پولیس عہدیداروں نے ان دھوکہ دہی اور فریبی ہتھکنڈوں سے بچنے کے لئے کئے جانے والے احتیاطی تدابیر سے واقف کروایا۔ اس نوعیت کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا چاہئے اس کے بارے میں بھی روشنی ڈالی گئی۔ مسٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائمس ، حیدرآبادکی زیر نگرانی اورمسٹر جی چکراوتی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی زیر قیادت میں جی جناردھن ایس آئی اور پولیس کانسٹبلس پی پرشانت ، ڈ ی رگھو، نہرو شامل تھے۔