Sunday, May 11, 2025
Homesliderپونیتھ راجکمار کی ایک اور خواہش پوری ہونے لگی

پونیتھ راجکمار کی ایک اور خواہش پوری ہونے لگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ آنجہانی اداکار پونیتھ راجکمار کی گجنور میں اپنے آباؤ اجداد کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ اداکار نے چار ماہ قبل گھر کا دورہ کیا تھا اور ایک میوزیم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے گاؤں والوں کے ساتھ معیاری وقت گزارا تھا۔ یہ وہ گھر تھا جس میں ان کے والد ڈاکٹر راجکمار رہتے تھے اور اسی گاؤں میں انہوں نے اپنے اداکاری کی شروعات کی تھی۔

اگست میں جب گاؤں میں شدید بارش ہوئی تو خستہ حال مکان کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ میوزیم کے لیے کام شروع کرنے کے لیےگوپال نامی ایک دیہاتی نے گھر کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے کارکنوں کو تفویض کیا۔ کام اب زوروں پر ہے، توقع ہے کہ ایک دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ شیوراج کمار اور راگھویندر راجکمار کے جلد ہی گاؤں کا دورہ کرنے کی امید ہے۔ ڈاکٹر راجکمار کے بھتیجے گوپال نے اس ضمن میں کہا ہے کہ گھر کو قابل رحم حالت میں دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

 اس میں سنہری یادیں ہیں جو کناڈیگاس کی یاد میں نقش ہیں۔ ہم روایتی ستونوں اور چھتوں کی ٹائلیں استعمال کر رہے ہیں تاکہ یہ اپنی دلکشی برقرار رکھے۔ کام مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر راجکمار، پونیتھ راجکمار اور ان کے خاندان کے افراد کی نایاب تصاویر دیواروں پر لٹکائی جائیں گی، جو آنے والی نسلوں کے لیے گھر کو محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔ ایک اور دیہاتی رمیش نے مزید کہا یہ چامراج نگر اور تمل ناڈو آنے والے سیاحوں کے لیے ایک اضافی توجہ کا مرکز ہو گا۔ڈاکٹر راجکمار کے پوتے اور راگھویندر راجکمار کے بیٹے ونے راجکمار نے یہاں اپنی آنے والی فلم گرامایانا کی شوٹنگ کی تھی جو کہ ایک گاؤں کی عکاسی کرتی ہے۔یادر ہے کہ پونیتھ راجکمار کی گزشتہ ماہ قلب پر حملہ سے موت واقع ہوئی تھی ۔