Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپون کلیان ہوں گے آندھرا پر دیش کے اگلے وزیر اعلیٰ :...

پون کلیان ہوں گے آندھرا پر دیش کے اگلے وزیر اعلیٰ : مایاوتی

- Advertisement -
- Advertisement -

وشاکھا پٹنم : بہوجن سماج پارٹی) BSP)کی قومی صدر مایاوتی نے چہار شنبہ کو کہا کہ ادا کار سے سیاست داں بنے پون کلیان ان انتخابات کے بعد آندھرا پردیش کے اگلے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی ایس پی ،جے ایس پی ،دیگر جماعتوں کے ساتھ عظیم اتحاد کے ساتھ ریاست میں حکومت بنائیں گے۔

مایا وتی نے پون کلیان اور دیگر کے ساتھ میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اتحاد اسمبلی و لوک سبھا دونوں انتخابات میں کامیاب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ’’حالانکہ ریاست آندھرا پردیش میں کانگریس بر سر اقتدار تھی مگر کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔مایا وتی نے کہا کہ ریاست میں آندھرا اور تلنگانہ کی تقسیم کی وجہ سے ترقی میں کمی آئی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ وزیر آعظم نریندر مودی نے ریاست کی تقسیم کے وقت آندھرا پردیش سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ بھی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے لوگوں سے ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی باتوں کو نہ سننے ،اور پون کلیان کے حق میں ووٹ دینے اور انہیں اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کو کہا ۔

اس موقع پر پون کلیان نے کہا کہ ان کا خواب ملک کے وزیر آعظم  کی کرسی پر مایا وتی کو دیکھنا ہے ۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے حوالے سے پون کلیان نے کہا کہ کے سی آر نے دلت کو نئی ریاست کاوزیر اعلیٰ بنانے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ہے۔ پون نے کہا کہ ملک کی عوام کو دلت لیڈر کوملک کے وزیر آعظم کے عہدے پر فائز کرنے کا موقع ملا ہے ۔