چیٹگانگ ۔قومی ٹیم کی ٹسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنا ، پہلے ہی ٹسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنا اور اپنی ٹیم کو ایشیا میں سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کے ریکارڈ میں کامیاب کرنا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کسی خواب یا بالی ووڈ فلم کی کہانی لگتی ہے لیکن ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کائل نے یہ سب حقیقت میں کردیکھایا۔
کائل مائرز نے ناقابل شکست 210 رنز بنائے جب کہ ویسٹ انڈیز نے ٹسٹ کرکٹ میں پانچویں دن اور ایشیاء میں سب سے زیادہ رنز کے کامیاب تعاقب کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے اورحیرت انگیز طور پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بناکر تین وکٹوں کی شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔مثالی مزاج اور طاقت کا بھر پور نمائشی انداز میں کائل نے کریز پر 310 گیندوں کے قیام کے دوران 20 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ جب انہوں نے جیتنے والا رن آن پر کھیلا مقابلے میں صرف 15 گیندیں باقی رہ گئیں تھیں۔
اپنی اننگز کے دوران وہ پہلی مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے چھٹے ٹسٹ بیٹسمین بن گئے اور ٹسٹ کی چوتھی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے چھٹے بیٹسمین بھی بنے ۔ آخری دن کے بیشتر حصے کے لئے میئرز ان کے ہمراہ ساتھی نکروماہ بونر بھی تھے وہ بھی اپنے کرئیر کا پہلا ہی ٹسٹ کھیل رہے تھے ،جنہوں نے خود بھی ایک زبردست 86 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 216 رنز جوڑے اور بنگلہ دیش کو دن کے پہلے دو سیشن میں وکٹ کے بغیر جدوجہد پر مجبور کیا ۔ اس سے ویسٹ انڈیز کو آخری سیشن میں کم سے کم 33 اوورز میں 129 رنز کی ضرورت رہی ۔
چائے کے بعد بونر نے پہلے ہی اوور میں چھکے لگائے لیکن وہ اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے سے بنگلہ دیش کو ایک امید ملی ۔ ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ پر 292 رنز بنائے اور ہدف 103 رنز پر باقی تھا جس سے بنگلہ دیش کی امیدوں کو تازہ دم ملا۔پھر اچانک بیٹ کے قریب چار فیلڈروں کا لگادیا گیا ۔ اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ آؤٹ فیلڈ میں بہت ساری خالی جگہ تھی اور میئرز اور جوشوا ڈا سلوا نے اس کا فائدہ اٹھایا ۔ جب ٹسٹ کا آخری گھنٹہ شروع ہوا توکائل وکٹ پر موجود تھے اور اس مرحلے میں 61 رنز کی ضرورت تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے صرف 40 گیندوں میں پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ اسلام ، مہدی حسن میراز ، مصطفیٰ الرحمن کسی کو بھی نہیں بخشا گیا۔ چھٹی وکٹ پر دا سلوا کے ساتھ 100 رنز کے شراکت میں کائل کی شراکت 80 رنز کی رہی ۔ اس کا سہراڈا سلوا کو بھی جانا چاہئے جنہوں نے میں اعصاب کو پرسکون رکھا اور کائل کا بہترین ساتھ دیا ۔ وہ بالآخر 20 رنز بنا کراس وقت بولڈ ہو ئے جب ہدف صرف تین رنز کے فاصلے پر تھا۔ شاندار اور ریکارڈ ساز اننگز پر کائل کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔