Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہپیر کو کھلیں گے ریاست بھر کے اسکول،تعطیلات میں نہیں ہوگی توسیع

پیر کو کھلیں گے ریاست بھر کے اسکول،تعطیلات میں نہیں ہوگی توسیع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست بھر کے سبھی اسکولوں اور دیگر تعلیمی ادارے،جنہیں دسہرے کی تعطیلات دی گئی تھیں اور ٹی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال کے پیش نظر ان تعطیلات کو14 اکٹوبرسے 19اکٹوبر تک مزید بڑھا کر دیا گیا تھا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اب یہ یہ اعلان کیا ہے کہ پیر کو دابارہ اسکول کھلیں گے اور چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اب یہ بیان جاری کرنے تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،کیونکہ یہ افواہیں گشت کر رہی تھیں کہ ان تعطیلات کو دوبارہ 31اکٹوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ان افواہوں کو دیکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اسکول پیر کو دوبارہ کھلیں گے اور تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔