Monday, April 21, 2025
Homesliderپی ایم کیئر فنڈ کا کیا ہوا؟مودی سے کانگریس کا سوال

پی ایم کیئر فنڈ کا کیا ہوا؟مودی سے کانگریس کا سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس نے کورونا بحران میں حکومت پر ناکام ہوجانے  کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اس بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو  کچھ کہا ہے کہ جملے بازی تھی اور اس میں کہیں بھی زمینی حقیقت کو سچائی کے ساتھ نہیں بتایا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان منو سنگھوی نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم  مودی نے دو دن پہلے کورونا کی صورتحال کے سلسلے میں قوم سے  جو خطاب کیا ہے  اس میں واضح نہیں کیا کہ ملک میں کوویڈ مریضوں کے علاج کے لیے ویکسین، آکسیجن اور دواخانوں کی کمی کیوں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑائی کے لیے مودی نے پی ایم کیئر فنڈ تشکیل دیا تھا لیکن اس فنڈ  کے بارے میں انہوں نے ملک کو اب تک کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا ہے ۔ کورونا کی لڑائی میں اس فنڈ کا استعمال کس طرح سے اور کن نکات پر ہورہا ہے ، ملک کو اس کی اطلاع دی جانی چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ ملک تقریباً ڈیڑھ سال سے اس وبا سے پریشان ہے  اور ہر مقام پر جدوجہد ہورہی ہے لیکن حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے کوئی قومی پالیسی تیارنہیں کی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال پر ملک سے خطاب کیا تو انہوں نے سوال کیا کہ وعظ دینے کے بجائے حقائق کے ساتھ صورتحال کو واضح کیوں نہیں کیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گزشتہ برس جب کورونا کی وبانے ہندوستان کو اپنی زد میں لے لیا تھا اور چاروں سمت افراتفری کا معاملہ تھا ، ملازمتیں ختم ہورہی تھی  اور مزدور ہزاروں کلومیٹرس کے سفر پیدل کرنے پر مجبور ہوچکے تھے تب مودی کی جانب سے پی ایم کیئر فنڈکا اعلان کیا تھا جس کےبعد ہندوستان بھر سے عوام نے اس فنڈمیں عطیات دئے تھے جبکہ نامور شخصیتوں نے تو کرڑہا روپئے کے عطیات دئے تھے جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوئا تھا لیکن اس فنڈسے کیا کام ہوئے اور فنڈمیں کتنی رقم ہے یہ کبھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔