Sunday, June 8, 2025
Homesliderپی ٹی اوشا نے راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر حلف...

پی ٹی اوشا نے راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نامور سابق ایتھلیٹ پی ٹی اوشا نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف لیا۔حکومت نے انہیں 6 جولائی کو ایوان بالا کے لیے نامزد کیا تھا۔میوزک کمپوزر الائیاراجا، ویریندر ہیگڑے اور فلم ڈائریکٹر کے وی  وجیندر پرساد نے ہندی میں حلف لیا۔اوشا کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والی ایک مشہور ایتھلیٹ، ہندوستان کی سب سے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ وہ ملک بھر کی لاکھوں نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل اور تحریک رہی ہیں جنہوں نے کھیلوں، خاص طور پر ٹریک اور فیلڈ ایونٹس میں اپنا کیریئر بنانے کا خواب دیکھا ہے۔

وہ پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کی نمائندگی کی ہے اور مختلف بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلس جیتے ہیں، بشمول ورلڈ جونیئر انویٹیشنل میٹ، ایشین چمپئن شپ اور ایشین گیمز میں انہوں نے ہندوستان کے لئے کئی ایک کارنامہ انجام دئے ۔ انہوں  نے اپنے کیریئر کے دوران کئی قومی اور ایشیائی ریکارڈ بنائے اور پرانے  ریکارڈز توڑے۔سال 1984 کے اولمپکس میں وہ فوٹو فنش میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں ہندوستان کا پہلا میڈل جیتنے سے محروم رہی کیونکہ وہ خواتین کی 400میٹرس رکاوٹوں میں چوتھے نمبر پر رہی اور برونز میڈلس 1/100 سیکنڈ سے ہار گئی۔

سبکدوشی کے بعد انہوں  نے اوشا اسکول آف ایتھلیٹکس شروع کیا، جو باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ارجن ایوارڈ اور پدم شری حاصل کرنے والی اوشا کا پیر کو دہلی بی جے پی کے ذریعہ یہاں ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔لوک سبھا رکن منوج تیواری اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے نائب صدر وریندر سچدیوا کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے ایرپورٹ  پر ان کا استقبال کیا۔