Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچارمینار ایکسپریس ٹرین میں لگی آگ

چارمینار ایکسپریس ٹرین میں لگی آگ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : نامپلی ریلوے اسٹیشن میں منگل کو چنائی ۔حیدرآباد چارمینار ایکسپریس ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی۔اطلاع کے مطابق ،چنائی سے پلیٹ فارم نمبر6پرصبح قریب 10بجے ٹرین آنے کے بعد دو کوچ سے بھاری دھواں نکلنے لگا۔ریلوے عہدیداران حرکت میں آگئے۔اور کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا ۔اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

خوش قسمتی سے یہ حادثہ مسافروں کے ٹرین سے اترنے کے بعد پیش آیا ۔مذکورہ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

شبہ کیا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔