جئے پور: شدیدے بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے یہاں کے راوت بھا ٹا سب بلاک میں دو دن سے اپنے اسکول میں پھنسے ہوئے 350طلباء میں سے 300کے قریب طلباء کو پیر کے روز حفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا اور انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا۔
رانا پرتاپ ساگر ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ہفتہ کو تقریبا 350طلباء کو ان کے اسکول میں داخل کرایا گیا تھا۔لہذا طلباء کو دو رات اپنے اسکول کے اندر رہنا پڑا۔ریاستی انتظامی مشینری سیلاب کے بعد حرکت میں آئی اور متعلقہ ھکام کو ہدایت کی کہ وہ کھانے،پانی،دوائی،ڈاکٹروں اور دیگر ضروری چیزوں کے انتظامات کریں۔
چتوڑ گڑھ کے ایڈیشنل کلکٹر مکیش کمار کلال نے کہا کہ ”اب جب پانی کم ہو چکا ہے،ہم بچوں کو باہر نکال لیا ہے اور ان کو گھر پرچھوڑنے کا انتظام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ50کے قریب طلباء ابھی بھی اسکول کے اندر موجود ہیں۔