Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہچندرا بابو نائیڈو اورنارا لوکیش کو پولیس نے گھر میں نظر بند...

چندرا بابو نائیڈو اورنارا لوکیش کو پولیس نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی :آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش کو پولیس کی جانب سے انہی کے گھر میں احتیاطی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ان کی پارٹی تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے متعد رہنما موجودہ آندھرا پر دیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اس کی وجہ سے،چندرا بابو نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش کو ان ہی کے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے،تاکہ انہیں احتجاج میں حصہ لینے سے روک سکیں۔

ٹی ڈی پی نے حکمران وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کا منصوبہ بنایا تھا۔چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی نے الزام لگایا کہ ٹی ڈی پی کے آٹھ کارنان مارے گئے ہیں او گذشتہ ہفتے اقتدار میں 100دن مکمل کرنے والے ریڈی کی پارٹی کی طرف سیکئیخطرے میں ہیں۔