Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچندرا بابو نائیڈو ملک کے سب سے بڑے موقع پرست سیاست داں...

چندرا بابو نائیڈو ملک کے سب سے بڑے موقع پرست سیاست داں :امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو ملک کے سب سے بڑے موقع پرست قراردیا۔گنٹور ضلع کے نرسا راؤ پیٹ میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹیTDPنے 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا کیونکہ ملک میں مودی لہر چل رہی تھی۔بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ پچھلے سال،نائیڈو نے بی جے پی کی قیادت والی NDAسے ہاتھ کھینچ لیا ۔اور این ڈی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔

امیت شاہ نے کہا کہ’اس بار این ڈی اے نائیڈو کے لئے اپنے دروازے نہیں کھولے گا۔ایسا لگ رہا ہے کہ وہ این ڈی اے میں شامل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں ،لیکن اب ہم نے ان کے لئے ہمیشہ کے لئے دروازے بند کر دئے ہیں۔

بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے موقع پرست ہونے کی کئی مثالیں ہیں۔اور کہا کہ ’’1983میں نائیڈو نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی اور اپنے سسر این ٹی راما راؤ کی پارٹی ٹی ڈی پی میں شامل ہو گئے تھے۔اور بعد میں ان کے ہی اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

شاہ نے یہ بھی کہا کہ نائیڈو 1999میں این ڈی اے میں شامل ہو ئے تھے جب واجپائی لہر تھی،لیکن 2004میں اقتدار گنوانے کے بعد انہوں نے اتحاد کوچھوڑ دیا۔

شاہ نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تلگو دیشم سربراہ نے کانگریس سے ہاتھ ملایا ،لیکن اس اتحاد کو بری طرح ناکامی ملی۔انہوں نے کانگریس کو دھول چٹا دی۔اور آندھرا پردیش میں اس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا۔امیت شاہ نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی دونوں ہی خاندانی جماعتیں ہیں جو کرپشن سے بھری ہیں۔