Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیچندریان 2 چاند کے مدار میں داخل

چندریان 2 چاند کے مدار میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) نے ایک اہم سنگ میل اس وقت عبور کیا جب چندریان 2 خلائی گاڑی جس کو 22 جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا تھا،چاند کے مدار میں داخل ہوگیا اور 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کرے گا ۔اسرو نے کہا کہ چاند پر ہندستان کا دوسرا مشن چندریان۔2 منگل کو چاند کی مدار میں پہنچ جائے گا۔

 پہلے 22 دن زمین کے مدار میں چکر لگانے کے بعد چندریان 2 نے 14جولائی کی صبح 2.21 بجے اس کا چھ دن کاچاند کا سفر شروع کیا تھا اوراب چندریان 2 منگل کو چاند کے مدار میں پہنچ گیا ہے ۔ زمین سے چاند تک کے سفر کے سیدھے راستے سے چاند کے مدار میں قائم کرنے کا مشکل عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے کے درمیان انجام دیا گیا۔اس کے لئے چاند کے پاس پہنچنے پر چندریان کے لکوئڈ انجن کو چالو کرکے چندریان کی سمت بدلی گئی۔

شروع میں اسے 118کلومیٹر ضرب 18,078کلومیٹر کی مدار میں قائم کیا گیا۔ 21 اگست، 28اگست، 30اگست اور یکم ستمبر کو اس کی مدار میں چار مرتبہ تبدیلی کی جائے گی۔ یکم ستمبر کو آخری تبدیلی کے بعد چندریان 114کلومیٹر ضرب 128کلومیٹر کی مڑی ہوئی مدار میں پہنچ جائے گا۔ چندریان کے تین حصہ ہیں۔آربٹ، وکرم نام کا لینڈر اور پرگیان نام کا روور۔ وکرم اور اس کے ساتھ جڑا روبر 2ستمبر کو آربیٹر سے الگ ہوجائے گا اور 3 ستمبر کو ان کی رفتار کم کی جائے گی۔

مشن کا سب سے اہم دن 7 ستمبر کو ہوگا جب لینڈر چاند کی مدار سے اس کی سطح کی طرف اترنا شروع کرے گا اور آخرمیں چاند کے جنوبی قطب کے علاقہ میں اترے گا۔ چاند پر اترنے کے بعد روور بھی وکرم سے الگ ہوجائے گا اور 500میٹرس کے دائرے میں گھوم کر تصاویر اور دیگر معلومات جمع کرے گا۔ یہ مشن اس معنی میں اہم ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر آج تک کوئی ملک نہیں پہنچ سکا ہے ۔ سائنسدانوں کے لئے یہ شعبہ بالکل اچھوتا رہا ہے اور و ہاں سے ملنے والی معلومات چاند کے بارے میں انسانی سمجھ کو سرے سے بدل بھی سکتی ہے ۔ اس مشن میں کافی نئی معلومات ملنے کی امید ہے ۔