Wednesday, June 18, 2025
Homesliderچندی گڑھ یونی ورسٹی ایم ایم ایس ، خاطی طالبہ سے ہاسٹل...

چندی گڑھ یونی ورسٹی ایم ایم ایس ، خاطی طالبہ سے ہاسٹل وارڈن کی پوچھ گچھ کا ویڈیو وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ۔ چندی گڑھ یونیورسٹی میں اس وقت زبردست احتجاج شروع ہوا جب کسی نے ہوسٹل کے باتھ روم سے لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کر کے انہیں آن لائن افشاء کر دیا۔تحقیقات کے بعدمعلوم ہوا کہ ہاسٹل کی خود  ایک لڑکی نے چندی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باتھ روم میں نہانے والی تقریباً 60 طالبات کو فلمایا۔ اس کے بعد اس نے ویڈیوز ایک ایسے شخص کو بھیجیں جس نے تمام ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک کر دیں۔ بعد میں اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی کیمپس وارڈن لڑکی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم طالبہ نے یہ ویڈیوز شملہ میں اپنے دوست کو بھیجے۔ وارڈن کے ساتھ اس کی پوچھ گچھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ چندی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والی کئی  لڑکیوں کے ایم ایم ایس آن لائن لیک ہو گئے ہیں ۔ پولیس کو پتہ چلا کہ یہ ویڈیوز مبینہ طور پر اسی ہاسٹل کی ایک لڑکی نے ریکارڈ کی تھیں، جو اپنے مرد دوستوں کو بھیجتی تھی۔ موہالی پولیس نے خبر رساں ایجنسیوں، میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا صارفین کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات کے نہانے کی متعدد ویڈیوز یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے لیک کی تھیں جس کے بعدکئی طالبات نے خود کشی کی کوشش کی ۔ پولیس نے اس دعوے کی مزید تردید کی کہ آٹھ لڑکیوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک مبینہ طور پر مر گئی۔

موہالی کے ایس ایس پی وویک سونی نے کہااب تک ہماری تحقیقات میں ہمیں پتہ چلا ہے کہ ملزمہ کا  اپنا خود کا صرف ایک ویڈیو ہے۔ اس نے کسی اور کی کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی ہے۔ یہاں تک کہ ملزم طالبہ نے خود سے یہ نہیں کہا کہ اس نے کسی اور کی ویڈیو بنائی ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انہیں فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے ۔ میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سونی نے کہاکوئی خودکشی کی کوشش یا موت نہیں ہوئی ہے۔ ایک طالبہ جسے ایمبولینس میں لے جایا گیا تھا وہ پریشانی کا شکار تھی اور ہماری ٹیم اس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ایک طالب علم کی ویڈیو کے علاوہ کوئی اور ویڈیو ہمارے نوٹس میں نہیں آئی۔