Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچندی گڑھ ۔۔ ڈیبرو گڑھ ایکسپریس میں لگی آگ،دو لوگوں کی ہوئی...

چندی گڑھ ۔۔ ڈیبرو گڑھ ایکسپریس میں لگی آگ،دو لوگوں کی ہوئی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا : مغربی بنگال کے سلی گُڑی کے پاس چندی گڑھ ۔ ڈ یبرو گڑھ ایکسپریس میں جمعہ کو آگ لگنے سے دو مسافروں کی موت ہو گئی ،جو گھبراہٹ میں چلتی ٹرین سے کو د گئے تھے۔
یہ حادثہ ڈیبرو گڑھسے چلنے والی ٹرین میں لگ بھگ 11.18بجے صبح چتر ہاٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا

۔انجن سے نکلی آگ نے آس پاس کے کوچ کو نقصان پہونچایا ۔اس دوران گھبراہٹ کے مارے چلتی ٹرین سے کود نے سے دو مسافروں کی موت ہو گئی۔جبکہ دیگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔دو پہر 12.35بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا ۔