حیدرآباد ۔اب سے چند گھنٹوں میں ہندوستان کی ورلڈکپ کےلئے ٹیم کا اعلان ہونا ہے اور حیدرآبادی شائقین کی نظریں مقامی فاسٹ بولر محمد سراج کے انتخاب پر ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں شاندار مظاہرے کرنےکےعلاوہ آئی پی ایل میں بھی بہترین مظاہرہ کیاہے لیکن سابق کپتان سنیل گواسکر کے علاوہ اوپنر کے ایل راہول کی پسند کی ٹیموں میں محمد سراج کے علاوہ محمد سمیع کا نام شامل نہیں ہے ۔سنیل گواسکر نےہندوستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کے لیے حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر کوورلڈ کپ شروع ہوگا۔
میڈیا کے خاص ادارے کے ساتھ بات چیت کے دوران سنیل گواسکر کے اسکواڈ نے حیرت انگیز پیش رفت کی کیونکہ اس نے پچھلے دو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک شیکھر دھون کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کپتان ویرات کوہلی کو روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ، کے ایل راہول کو محفوظ اوپنر اور وکٹ کیپر کے طور پرمنتحب کیا ہے ۔ اس سال کے شروع میں و ڈے اور ٹی 20 میں اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والے سوریا کمار یادو کو نمبر 3 بیٹسمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد سنیل گواسکر نے مڈل آرڈر میں یادو کا ساتھ دینے کے لیے دو دیگر ممبئی انڈین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔
ہاردک پانڈیا اور کرنل پانڈیا کو میڈل آرڈر کےلئے منتخب کیا ہے ۔ دو بھائیوں کے بڑے انتخاب کی وضاحت کرتے ہوئے گواسکر نے کہا وہ ایک آل راؤنڈر ایک بہت تجربہ کار کھلاڑی ہے ، پچھلے کئی سال سے آئی پی ایل میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لہذا وہ یقینی طور پر ٹیم میں جگہ کا مستحق ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کاکھلاڑی ہے جو ایک فائدہ بھی ہے۔ ایک اور قابل ذکر اخراج شریاس ایئر کا ہے ۔ ایک متحرک مڈل آرڈر بیٹسمین ایئر چوٹ کی وجہ سے مارچ سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں لیکن اس سے پہلے وہ ٹیم کے ایک اہم رکن تھے ، جنہوں نے 28 ٹی 20 میں 550 رنز بنائے ہیں ۔
واشنگٹن سندر (فٹنس سے مشروط) اور رویندرا جڈیجہ کو دوسرے دو آل راؤنڈر کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے ۔ سندر کو حال ہی میں اس کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل 2021 کی متحدہ عرب امارات کی لیگ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سنیل گواسکر نے چھ ماہربولروں کا انتخاب کیا جس میں جسپریت بمراہ ، محمد سمیع ، بھونیشور کمار ، دیپک چاہر اور شاردول ٹھاکر کو بطورفاسٹ بولر اور یوزویندر چاہر کو بطور واحد اسپنر جگہ دی ہے تاہم محمد سراج گواسکر کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ ۔ سنیل گواسکر کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم یہ ہے : روہت شرما ، ویرات کوہلی (کپتان ) ، کے ایل راہول ، سوریا کمار یادو ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر ) ، ہاردک پانڈیا ، کرنل پانڈیا ، رویندرا جڈیجہ ، واشنگٹن سندر (فٹنس سے مشروط) ، جسپریت بمراہ ، محمدسمیع ، بھونیشور کمار دیپک چہر ، شاردول ٹھاکر اور یوزویندر چہل۔