Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگچنمیا نندکیس کی متاثرہ خاتون کو شاہجہاں پور عدالت میں پیش کیا...

چنمیا نندکیس کی متاثرہ خاتون کو شاہجہاں پور عدالت میں پیش کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

شاہجہاں پور : قانون کی طالبہ،جس نے بے جے پی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند پر جنسی بد کاری کا الزام لگایا ہے،اسے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے پیر کو سخت حفاظت میں اتر پردیش کی شاہجہاں پور عدالت میں لایا گیا۔مذکورہ خاتون،سوامی چنمیا نند کے زیر انتطام لا کالج میں سکینڈ ائیر کی طالبہ ہے،اور اس نے سابق مرکزی وزیر پر ایک سال سے بار بار جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا،جب وہ 24اگسٹ کولا پتہ ہو گئی،جس کے بعد اس نے وزیر آعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے مدد کے لئے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈکیا۔ اس کے اہل خانہ نے بی جے پی کے سینئیر لیڈر پر اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا اور ججس کے چیمبر میں لڑکی سے بات کرنے کے بعد عدالت نے یو پی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو اس کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا۔

 کئی آشرموں اور اداروں کو چلانے والے چنمیا نند نے مبینہ طور پر لاء کالج میں داخلہ لینے میں اس کی مدد کی اور اسے ہاسٹل میں رہنے کا اصرار کیا۔بی جے پی لیڈر پر الزام ہے کہ اس انہوں نے اسے کمرے میں بلایا،اس خاتون کی ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ اسے بلیک میل کرتا رہا۔اور بار بار اس کی عصمت ریزی کرتا رہا۔

اس خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ بندوق کی نوک پر اکثر اس کے کمرے میں لے جایا جاتا تھا اور اسے مالش کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا۔چنمیا نند کو مساج دئے جانے کے ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر پہلے ہی وائرل ہو چکے ہیں۔