رائے پور:چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل نے بڑ ااعلان کیا ہے۔نند کمار بگھیل نے کہا کہ وہ وزیر آعظم نریندر مودی کے خلاف لو ک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کانگریس سے ٹکٹ کی گذارش کی ہے۔اور کہا ہے کہ اگر کانگریس سے ٹکٹ نہیں ملتا ہے تو وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے نند کمار بگھیل نے کہا ’’میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑوں گا ،چاہے وہ بنارس سے لڑیں یا گجرات سے۔
نند کمار بگھیل نے یہ بھی کہا کہ اگر نریندر مودی کی جگہ اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو الیکشن لڑوایا جاتا ہے تو وہ اپنا یہ ارادہ بدل دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ راہل گاندھی وزیر آعظم بنیں اور جو چھوٹی چھوٹی پارٹیاں ہیں ،اُن سے یہ وعدہ لیں کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ کانگریس کا ساتھ دیں گی۔