چینائی۔ چین کے صدر شی جن پنگ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسرے غیر رسمی مذاکرات کے لئے چینائی پہنچے جہاں ان کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔سہ پہر تقریباً دو بجے ان کا ہوائی جہاز چینائی بین الاقوامی ایر پورٹ پر اترا۔ تامل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت، چیف منسٹر ای کے پلانی¸ سوامی،ڈپٹی چیف منسٹر او پنیرسیلوم،ہندوستان میں چین کے سفیر سن ویدونگ نے چینی صدر کا خیر مقدم کیا۔
شی جن پنگ کے استقبال کے لئے تمل ناڈو کے مختلف روایتی پوشاک میں فنکاروں نے لوک رقص اور موسیقی کی دھن پر ان کا استقبال کیا۔ ثقافت اور آرٹ کے سابق طالب شی جن پنگ نے بہت دلچسپی سے ان کا کچھ لمحہ ٹھہر کر لطف اٹھایا اور پھر وہ سرکاری گاڑی سے ہوٹل کے لئے روانہ ہو گئے ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے بااثر رکن دنگ شوئے شیانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اوربارسوخ رکن اور خارجہ امور کے کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچ¸ بھی ان کے ساتھ آئے ہیں۔
چینی صدر ہوٹل میں کچھ دیر قیام کے بعد تقریبا چار بجے سڑک کے ذریعے تقریبا 55 کلومیٹر دور ماملاپورم کے لئے روانہ ہوئے جہاں وزیر اعظم مودی ان کا استقبال کیا ۔ یہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی سربراہ مالاقات ہوئی جس میں کاروبار، سرحد سمیت مختلف باہمی مسائل کے علاوہ کئی علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ مودی پہلے ہی ماملاپورم (مہابلی پورم) پہنچ چکے تھے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے بھی ماملاپورم میں موجود تھے۔ شی جن پنگ شام پانچ بجے تین تاریخی ورثہ ارجن پینناس، پانچ رتھ اور یونسکو عالمی ورثے میں شامل شور مندر دیکھے ۔ وہ شام چھ بجے شور ثقافتی شعبے کی جانب سے ہونے والے ثقافتی پروگرام میں شامل رہے اور ہوٹل روانہ ہوئے اس سے پہلے وہ شام مودی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ضیافت میں شامل ہوئے ۔
شی جن پنگ ہفتہ کو صبح نو بج کر50 منٹ پر تاج فیشرمین کوو ریزورٹ پہنچیں گے ، جہاں وہ اور مودی صبح 10 بجے تک بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد جن پنگ 10 بج کر 50 منٹ پر مودی کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے ۔ وہ مودی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شامل ہوں گے ۔ جن پنگ ہفتہ کو شام 12:45 بجے ایرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے اوردوپہر ڈیڑھ بجے نیپال کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔