Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیچین میں تین ماہ بعد پہلی مرتبہ کورونا سے کوئی موت نہیں

چین میں تین ماہ بعد پہلی مرتبہ کورونا سے کوئی موت نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

بیجنگ۔ چین میں  تین ماہ بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے باعث کوئی نئی ہلاکت کی خبر منظر عام پر  نہیں آئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق  چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ منگل کو پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی۔مارچ کے مہینے سے چین میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم نئے مریضوں کے  سامنے آنے کی وجہ سے چین وبا کی دوسری لہر کے خدشے سے دوچار ہے۔ متاثرین میں سے ایک ہزار کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو بیرون ممالک سے آئے تھے۔

چین بھر میں 32 ایسے نئےمعاملات سامنے آئے ہیں جو دوسرے ممالک سے سفر کر کے چین آئے تھے۔ چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد 1033 ہے۔جبکہ 30 ایسےمعاملات ہیں جن کی معائنہ  رپورٹ مثبت ہے مگر ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی جاتی تھیں، ان میں سے بھی اکثریت بیرون مماملک سے آنے والوں کی ہے۔گزشتہ ہفتے سے چین نے ایسےمعاملات رپورٹ ہونے شروع ہوئے ہیں جن میں وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں جس سے یہ خدشات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ ایسے کئی لوگ ارد گرد گھوم رہے ہوں گے جن میں بظاہر کوئی علامات نہیں لیکن وہ وائرس دوسروں میں پھیلا سکتے ہیں۔

چین کے مرکزی شہروں میں ایسےمعاملات سامنے آنے کے بعد  مقامی عہدیداروں نے 45 رہائشی کمپاؤنڈز کووبا سے پاک قرار دے دیا ہے۔چین میں اب تک 81,740  افراد وائرس سے متاثر جبکہ 3,331 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے بیشتر کا تعلق ووہان سے تھا۔دوسری جانب امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 1,150 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ 30 ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا ریسورس سنٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 366,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 10,783 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا متاثرین کے مصدقہ معاملات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے ایک ہزار نئےمعاملات سامنے آ رہے ہیں۔ امریکہ میں اموات کی تعداد اٹلی اورا سپین کے قریب پہنچ رہی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے 16,523 جبکہ ا سپین میں 13,005 ہلاکتیں ہوئیں۔