بیجنگ ۔ چین میں بھی منگل کو مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مزید 27 معاملات سامنے آئے ہیں ۔گزشتہ روز بھی چین میں کئی نئے معاملات سامنے آئے جن کا تعلق ایک ہول سول فوڈ مارکیٹ سے بتایا جا رہا تھا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے معاملات سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ان معاملات کی تحقیقات کی جائے اور اور ٹسٹ کیے جائے۔
ان نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد بیجنگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔حکام نے بیجنگ میں 20 علاقوں کومہر بند کیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے ٹسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ئنےمعاملات سامنے آنے کے بعد تمام کھیلوں کے ایونٹ اور تفریحی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔اتوار کو چینی حکام نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے تمام معاملات کا تعلق ژیفادی مارکیٹ سے ہے، 30 مئی سے دو لاکھ لوگوں اس مارکیٹ میں گئے ہیں۔
اس مارکیٹ کے آٹھ ہزار سے زیادہ ملازمین کے ٹسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ان کو مرکزی قرنطینہ مراکز بھیجے گئے ہیں۔چین میں نئے معاملات سامنے آنے سے پہلے بیشترمعاملات ان افراد کے رپورٹ ہوئے ہیں جو ملک واپس آئے ہیں۔ منگل کو بھی مزید آٹھ بیرونی افراد کے معاملات درج ہوئے ہیں۔