ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی فوج پر روسی لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی لگادی۔ روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر امریکہ نے چین کے فوجی ادارہ پر پابندی لگائی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ فوری طور پر چینی فوج کے ایک یونٹ پر پابندی کا اطلاق کریگا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس سے ایس یو35لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم ایس400 خریدنے پر چین پر پابندیاں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی نافذ کریگا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ ایکسپورٹ لائسنس اورامریکی فنانشل سسٹم کے لیے بلاک کردیا گیا ہے۔چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ کواس فہرست میں بھی شامل کرلیا گیا جس کے ذریعہ وہ امریکیوں کے ساتھ بزنس نہیں کر سکیں گے۔امریکی انتظامیہ نے روسی ملٹری اور انٹلی جنس سے تعلق رکھنے والی مزید 33افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔چینی ادارہ کا روسی ہتھیاروں کی خریداری کا اقدام روس پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت روس کی دفاعی صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر لین دین کرنے والے تیسرے فریق پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔