Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچین کے ساتھ مودی کی ’’ جھو لا ڈپلومیسی ‘‘ناکام : اسد...

چین کے ساتھ مودی کی ’’ جھو لا ڈپلومیسی ‘‘ناکام : اسد الدین اُویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدراباد۔اقوام متحدہ کی قراردادجس میں جیش محمد (جے ایم)کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پر چین کے روک لگانے پر ،صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اُویسی نے وزیر آعظم نریندر مودی کی ’’جھولا ڈپلومیسی‘‘کو ناکام قرار دیا۔

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے چین کے صدر جی جنپنگ کے ہندوستان کے دورہ کے دوران چین کا دہشت گردی کو بلیک لسٹ کرنے میں تعاون دینے سے انکارپر کہا کہ یہ نریندر مودی کی جھولا ڈپلومیسی کی ناکامی کی واضح مثال ہے۔

اسد اُویسی نے کہا کہ جب چین دہشت گردی کو بلیک لسٹ کرنے میں تعاون دینے سے انکار کر رہا تھا ،تو مودی حکومت نے چین سے بلٹ پروف جیکیٹس خریدنے کے لئے 630کروڑ روپیوں کا آرڈر دیا۔

اسد اُویسی نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ کی قومیت کیا ہے۔۔۔؟ہماری خودداری کہا ں چلی گئی ہے۔۔؟ اور کیوں ہم یہ آرڈر چین کو دیے رہے ہیں۔۔؟ملک کے عوام نریندر مودی سے جواب جاننا چاہتے ہیں۔کیونکہ مودی دن بہ دن ملک کے تحفظ اور قومیت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

مودی حکومت کی جانب سے مُدرا یوجنا سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کئے جانے پرمودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد الدین اُویسی نے کہا کہ یہ مودی حکومت جھوٹ پر یقین رکھتی ہے۔اور اس کا جھو ٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔یہ سچائی ہے کہ پندرہ کرور مدرا اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والے 90فیصدلو گوں کو صرف پچاس ہزار روپیوں کا لون دیا گیا ۔ اورصرف 19.6 لاکھ لوگوں کو پانچ لاکھ کا لون دیا گیاہے۔