Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچیونگم لینے سے انکار کرنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو...

چیونگم لینے سے انکار کرنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو دیا طلاق

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ : لکھنؤ کے سول کورٹ کے احاطہ کے اندرایک شخص نے مبینہ طور پراپنی بیوی کو محض اس لئے تین طلاق دے دیا،کیونکہ اس نے چیونگم لینے سے انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز، امرائی گاؤں میں پیش آیا۔30سالہ سمی اپنے شوہر سید رشید کے ساتھ اپنے پہلے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف پہلے سے درج جہیزہراسانی کے معاملہ کی سماعت کے لئے لکھنؤ سول کورٹ گئی تھی۔

وہ خاتون اپنے وکیل سے بات کر رہی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے چیونگم پیش کیا،جسے اس نے لینے سے انکار کردیا۔غصہ میں رشید نے اپنی بیوی کو طلاق دے دیا۔اس نے وکیل کی موجودگی میں تین بار طلاق کہکر اپنی اہلیہ کو طلاق دے دیا۔

اندرا نگر اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) ایس بی پانڈے نے کہا کہ سمی،جس نے 2004میں رشید سے شادی کی تھی،اس سے قبل اس نے اپنے پہلے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف جہیزہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پانڈے نے کہا کہ رشید کے خلاف مسلم خواتین(شادی پر حقوق کا تحفظ)ایکٹ 2019کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔