Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیڈانس کرنے سے منع کرنے پر پاکستانی شخص نے کی بیوی سے...

ڈانس کرنے سے منع کرنے پر پاکستانی شخص نے کی بیوی سے مار پیٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آ باد : پولس نے لاہو ر میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ایک خاتون کو ناچنے سے منع کرنے پر تشدد کا رویہ اختیار کیا۔
پولس میں کی گئی ایک شکایت کے مطابق ،ایک خاتون اسما عزیز کا شوہر اور اس کے دو ملازمین نے اُس کے ڈانس کرنے سے منع کرنے پر اس کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ اسما کے مطابق اس کا شوہر اسکے ساتھ ہمیشہ مار پیٹ کیاکرتا ہے۔

اسما عزیز نے کہا کہ اُس کے شوہر نے اپنے نوکروں کے سامنے میرے کپڑے اُتار دئیے۔Staffنے مجھے پکڑ لیا ۔اور اس نے میرے بال کاٹ دئے اور جلا دیا۔اور مجھے ننگاگشت کرانے کی دھمکی بھی دی۔ اُس نے کہا کہ پولس نے FIRنمبر دینے یا میڈیکل جانچ کرانے کے بدلے میں اس سے پیسے مانگے۔
اُس نے لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مانباپ مر چکے ہیں اور اس کے پاس کھانے اور رہنے کاکوئی ذریعہ نہیں ہے۔

پولس آفیسر سلیم شوکت نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس خاتون اسما عزیز کے شوہر اور اس کے ایک نوکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔The Georgetown Institute Women, Peace and Securityکی فہرست میں شامل 150ملکوں میں ،پاکستان دنیا کے پانچ سب سے خراب ملکوں میں سے ایک ہے۔جہاں پر سب سے زیادہ خواتین کے ساتھ تشدد کیا جاتا ہے۔