چنئی: کوئمبتور کے وی جی ایم گیسٹرو سنٹر میں ڈاکٹروں کو اس وحیرت ہوئی،جب انہوں نے اینڈو اسکوپی کے بعد ایک 13سالہ لڑ کی کے پیٹ میں بال اور خالی پاؤ چیز کی ایک گیند دیکھی۔کچھ ہفتوں پہلے،پیٹ میں شدید درد اور بھوک نہ لگنے کے سبب ایک اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑ کی کو اس کے والدین نے اسپتال میں لایا تھا۔
سرجن آر گو کل کروبھا شنکر نے بتایا”ابتدائی جسمانی معائنے کے بعد ہم نے اس لڑ کی کے پیٹ میں گانٹھ محسوس کی اور سی ٹی اسکین کر نے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد اینڈو اسکوپی کرنے کا فیصلہ کیا۔”ہم نے والدین کو بتایا کہ اس کے پیٹ کے اندر بالوں کی ایک گیند ہے۔جس کا آپریشن کر نا پڑے گا۔
لیکن لڑ کی کے والدین۔انکار کرنے کے موڑ میں تھے اور وہ چلے گئے۔اگلے ہی دن وہ واپس آئے کیونکہ لڑ کی شدید درد میں مبتلا تھی۔ڈاکٹروں نے اس لڑ کی کے پیٹ سے تقریبا آدھا کلو بال اور شیمپو کے خالی پاؤچیز نکالے۔
مزید تفتیش پر معلوم ہوا،لڑ کی اپنے چچا کے بہت قریب تھی۔جو بیرون ملک میں رہتا تھا اور جلد ہی اس سے ملنے والا تھا۔مگر چھ ماہقبل اس کیم موت ہوگئی۔لڑ کی کو کافی صدمہ ہوا۔وہ بہت افسردہ ہو گئی اور اپنے بالوں اور خالی پیکٹ کھانے کی عجیب عادت میں مبتلا ہو گئی
والدین نے اپنی بیٹی میں طرز عمل میں تبدیلیوں پر کو ئی توجہ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ اس کے گھنے بال تھے اور اس لئے بالوں کا جھڑنا قابل توجہ نہیں تھا۔کروبھا شنکر کے مطابق،لڑ کی اپنے گھر واپس چلی گئی ہے۔