Wednesday, April 23, 2025
Homesliderڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: میزائل مین سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے خراج عقیدت پیش کیا۔ نائیڈو نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ سادگی اور علم کے علامت تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور خلائی صلاحیت کے فروغ میں بیش قیمتی تعاون دیا۔

 نائیڈو نے ڈاکٹر کلام کے مشہور محرک بیان اگر سورج کی طرح چمکانا چاہتے ہیں تو پہلے سورج کی طرح تپنا سیکھو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ملک کے سابق صدر قوم کے روشن خیال مفکر، نوجوانوں کے لئے باعث ترغیب اور نامور سائنسدان ڈاکٹر اے ۔ پی جے عبدالکلام جی کی یوم پیدائش پر میں سلام پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ عبدالکلام کا پورا نام ابو الفاخر زین العابدین عبد الکلام ہے اور وہ ہندوستان کے سابق صدر اور معروف جوہری سائنسدان رہ چکے ہیں ۔ وہ 15 اکتوبر1931ءکو ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں پیدا ہوئے اور 27 جولائی 2015ءکو دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوا۔ عبد الکلام ہندوستان کے گیارہویں صدر تھے، انہیں ملک کے اعلٰی ترین شہری اعزازات پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور بھارت رتن سے بھی نوازا گیا ۔ عبد الکلام کی صدارت کا دور 25 جولائی 2007ءکو اختتام پزیر ہوا۔

ڈاکٹر عبد الکلام کا تعلق تمل ناڈو کے ایک متوسط خاندان سے تھا۔ ان کے والد ماہی گیروں کو اپنی کشتی کرائے پر دیا کرتے تھے۔ ان کے والد تعلیم یافتہ نہیں تھے لیکن عبد الکلام کی زندگی پر ان کے والد کے گہرے اثرات رہے۔ ان کے دیے ہوئے عملی زندگی کے سبق عبد الکلام کے بہت کام آئے۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ ابتدائی تعلیم کے دوران بھی عبد الکلام اپنے علاقے میں اخبار تقسیم کیا کرتے تھے۔ انہوں نے مدراس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے خلائی سائنس میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد اس کرافٹ منصوبے پرکام کرنے والے دفاعی تحقیقاتی ادارے میں شمولیت اختیار کی جہاں ہندوستان کے پہلے سیٹلائٹ طیارے پرکام ہو رہا تھا۔ اس سیارچہ کی لانچنگ میں ڈاکٹر عبد الکلام کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے پہلے سیٹلائٹ جہاز ایسیلوا کی لانچنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔