Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںڈاکٹر نے مریض کے مثانے سے پیشاب چوس کر اس کی جان...

ڈاکٹر نے مریض کے مثانے سے پیشاب چوس کر اس کی جان بچائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: ڈاکٹر کا پیشہ ایک بہت ہی معتبر پیشہ ہے،اسے انسانی صحت اور اس کی خدمت کا اہم ذریعہ بھی مانا جاتا ہے۔یقینا یہ پیشہ بہت ہی عزت اور احترام کے قابل ہے۔اگر اس پیشے میں انسانی ہمدردی اور انسانی درد کو سمجھ کر اسے دور کرنے کا جذبہ موجود ہو تو یہ سونے پہ سہاگہ ہے۔

اسی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت نیو یارک میں ایکڈاکٹر نے لوگوں کو حیرت میں ڈالتے ہوئے ایک مریض کی جان بچائی۔جس کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔در اصل ایک ڈاکٹر نیہوائی جہاز میں پر واز کے دوران ایک مریض کے مثانے سے پیشاب چوس کر ایک بزرگ مریض کی جان بچائی۔

تفصیلات کے مبطابق،ایک ہوائی جہاز جسے اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے چھ گھنٹے درکار تھے،ایسے میں جہاز میں سوار ایک بزرگ مریض کو اچانک ڈیسوریا ہوگیا،ایک تکلیف دہ حالت،جس میں پیشاب سے درد و تکلیف ہوتی ہے۔چین سے تعلق رکھنے والا واسکو لر سرجن جانگ ہانگ اسی جہاز میں سوار تھا،اسے اس مریض کی حالت کا پتہ چلا۔اس دوران جہاز کے عملے نے مسافر مریض کو چیک کیا تو طوہ پیشاب کرنے کے قابل نہیں تھا۔تبھی ڈاکٹر جانگ اس کیبن میں داخل ہو کر اس مریض کو دیکھا کہ اس کا مثانہ تقریبا ایک لیٹر پیشاب سے بھرا ہوا ہے،کیونکہ وہ پیشاب کرنے سے قاصر تھا۔

اس مسافر کی زندگی بچانے کے لئے ڈاکٹر نے جہاز میں دستیاب مٹیریل سے سامان تیار کیا،جس میں پورٹیبل آکسیجن ماسک،سرنج کی سوئی،ٹیپ وغیرہ۔اور تب ڈاکٹر جانگ نے پیشاب نکالنے کے لئے سرنج کا استعمال کرنے کی کوشش کی،تاہم یہ کام نہیں ہوا۔آخر کار ڈاکٹر نے منہ سے پیشاب چوسنے کا ارادہ کیا۔ڈاکٹرنے ایک کیتھیٹر کا استعمال کیا اور37منٹ میں 800 ملی لیٹر پیشاب چوس لیا۔ڈاکٹر جانگ کے ز دماغ اور سونچ نے بزرگ کی جان بچائی۔

عام طور پر ڈاکٹر مریض کو بچانے کی کو شش کرتے ہی ہیں لیکن جس طرح اس ڈاکٹر نے پیشاب جیسی چیز کو منہ سے چوس کر اس مریض کو بچایا وہ بہت ہی کم ڈاکٹر کرتے ہیں۔اس لئے یہ ڈاکٹر قابل تعریف ہے۔اطلاع کے مطابق ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد مریض کو اسپتال لے جایا گیا۔