Monday, June 16, 2025
Homeٹرینڈنگڈبل بیڈ روم مکانات  کے حدود میں بستی دواخانوں کے قیام کا...

ڈبل بیڈ روم مکانات  کے حدود میں بستی دواخانوں کے قیام کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے عوام کی فلاح بہبود کےلئے کی ایک اسکیمات شروع کی گئی ہیں جس میں ڈبل بیڈ روم کے مکانات اور محلوں میں آسان اور سستے علاج کے لیے بستی دواخانے قابل ذکر ہیں اور اب یہ خبر بھی اطمینان بخش ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے منصوبہ تیار کرلیا ہے ڈبل بیڈ روم کمپلیکس بستی دواخانوں کے انتظامات بھی کیے جائیں گے اور یہ جی ایچ ایم سی حدود میں دستیاب رہیں گے ۔

ڈبل بیڈ روم کمپلیکس کے حدود میں بستی دواخانوں کی سہولیات فراہم کرنے کے درپردہ اصل مقاصد عوام کو سستا اور انہیں کے مقام پر بہتر علاج فراہم کرنا ہے ۔ اس وقت حیدرآباد  ، رنگاریڈی اور میڈچل اضلاع میں 96 بستی دوا خانے عوام کے لئے اپنی طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم کے یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں ۔ دریں اثناء جی ایچ ایم سی کے کمشنر ایم دانا کیشور نے ونستھلی پورم کے نزد رعیتو بازار کے پاس 324 ڈبل بیڈ روم یونٹس کا معائنہ کیا جو کہ 28 کروڑ روپیوں کے مصارف سے تیار کئے گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم کے کمپلیکسس کے نزد بستی دواخانے کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ ان مکانات میں عنقریب آباد ہونے والے عوام کو اپنے ہی محلے میں طبی خدمات حاصل ہو سکے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف مقامات پر ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ پائے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔