Monday, June 9, 2025
Homesliderڈومینک تھیم یوایس اوپن چمپئین ، 71 سال میں نیا ریکارڈ

ڈومینک تھیم یوایس اوپن چمپئین ، 71 سال میں نیا ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے یوایس اوپن میں جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کے خلاف ابتدائی دو سیٹ گنوانے اور فیصلہ کن سٹ میں3-5 سے پیچھے رہنے کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے 2-6 ، 4-6، 6- 4 ، 6۔3 ، 7۔6 شکست دے کر سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کا نئے کنگ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ آسٹریا کے نامور ٹینس اسٹاراور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈومینک تھیم نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام خطاب اپنے نام کیا۔ امریکہ میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے مینزسنگلز فائنل میچ میں آسٹریا کے سیکنڈ سیڈ ڈومینک تھیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد23 سالہ جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروکوشکست دی۔

ڈومینک تھیم نے ابتدائی دوسیٹس میں جرمن کھلاڑی کے خلاف شکست کے باوجود اگلے سٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ ڈومینک تھیم کی کامیابی کا اسکور 2-6، 4-6، 6-4،6-3 اور7-6(8-6) تھا۔ ڈومینک اور زیویریو دونوں  کے درمیان فائنل میچ 4 گھنٹے اور2 منٹس تک جاری رہا۔ تھیم نے اس کامیابی کے بعد اپنے ٹینس کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل27 سالہ فاتح کھلاڑی تھیم نے 2018 اور2019 کے فرنچ اوپن کا فائنل اور رواں سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں تاہم اس میں ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

ورلڈ نمبر3 ڈومینک تھیم آسٹریا سے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن سنگلز کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ان کا پہلا گرانڈ سلام خطاب ہے ۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو شکست دی۔ 71 سال بعد یو ایس اوپن کے فائنل میں پہلے دو سٹ ہارنے کے بعد ایک کھلاڑی نے خطاب اپنے نام کیا۔ اس سے قبل پی گونزالیز نے 1949 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فاتح کا فیصلہ پہلی بار ٹائی بریکر کے ذریعے کیا گیا تھا۔27 سالہ تھیم6 سال میں گرانڈ سلام ٹورنمنٹ جیتنے والے پہلے غیر معروف کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے 2014 میں مارن سلچ نے یہ کارنامہ کیا تھا۔