Monday, June 9, 2025
Homesliderڈوم کی دھوم ، پنت کے جوابی وار کے باوجود ہندوستان کو...

ڈوم کی دھوم ، پنت کے جوابی وار کے باوجود ہندوستان کو فالو آن کا خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔انگلینڈ کی پہلی اننگز 578 رنز کے جواب میں ہندوستان نے چار ابتدائی وکٹیں گنوا ئے جس کے بعد رشبھ پنت اور چیتشور پجارا کی نصف سنچریوں نے ہندوستان کو کچھ راحت دی لیکن  چیپک میں پہلے ٹسٹ میں فالوآن سے محفوظ رہنا ہنوز باقی ہے۔تیسرے دن کھیل کا اختتام ہونے تک ہندوستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکورکرلئے ہیں تاہم وہ مہمان ٹیم کی پہلی اننگز سے ہنوز321 رنز پیچھے ہے ۔ اسپنر س کی جوڑی واشنگٹن سندر 33 رنز اور روی چندر اشون 8 رنز بناکر وکٹ پر موجودہیں۔

قبل ازیں جوفرا آرچر نے دونوں اوپنرز کو پویلین کی راہ دیکھائی  جس کےبعد ڈوم بیس نے تیسرے دن کے  سہ پہر کو ٹی سے پہلے ویرات کوہلی (11) اوراجنکیا رہانے  (۱) کو یکے بعد دیگرے آوٹ کرتے ہوئے ہندوستان کو سنگین بحران سے دوچار کردیا تھا  اور ٹیم 4 وکٹ پر 73 رنز پائی تھی  اوراس موقع ہندوستان ہنوز 500 رنز پیچھے تھا لیکن اس موقع پر پنت نے جوابی وار شروع کیا  ۔پنت نے 88 گیندوں میں 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 91 رنز اسکور کئے اور پچارا کے ساتھ5 ویں وکٹ کےلئے 119 رنز کی پارٹنرشپ بھی بنائی ۔پنت جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جوابی وار کیا لیکن وہ دورۂ آسٹریلیا کی طرح پھر ایک مرتبہ سنچری سے محروم رہے ۔پجارا نے143  گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

پنت نے سنسنی خیز  اننگز کھیلی جس میں انہوں نے جیک لیچ زیادہ نشانہ بنایا  جبکہ پجارا نے زیادہ سنجیدہ اننگز کھیلی لیکن دونوں بیٹسمین شام کے سیشن میں ڈوم کے شکار بنے۔انگلینڈ کےلئے ڈوم کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 55 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ آرچر نے 52 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔ تیسرے دن صبح کے سیشن میں ہندوستان نے تیسری نئی گیند لینے سے پہلے 5.2 اوورس کا انتظار کیا لیکن انگلینڈ کو 578 سے آؤٹ کردیا۔ہندوستان کےلئے  بمرا نے 84 رنز اور اشون نے 146 رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔