Sunday, June 8, 2025
Homesliderڈیوڈ وارنر کا انوکھا ریکاڈر، نصف سنچریوں کی نصف سنچری

ڈیوڈ وارنر کا انوکھا ریکاڈر، نصف سنچریوں کی نصف سنچری

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز سے زیادہ کا اسکور50 مرتبہ بنانے والے آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف52 رنز بنائے تھے اور یہ آئی پی ایل میں ان کا 50 سے زیادہ 50واں اسکور تھا۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف نو مرتبہ نصف سنچری بنائی ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ وارنر نے یہ کارنامہ 132 اننگز میں انجام دیا ہے ۔ اس فہرست میں ان کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی ہیں جن کی 174 اننگز میں50 سے زیادہ کے42 اسکور ہیں۔
چینائی سوپرکنگز کے آل راؤنڈر سریش رینا اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے 189 اننگز میں 50 سے زیادہ 39-39 مرتبہ اسکورکیا ہے ۔ مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور بنگلور کے اے بی ڈویلیئرس 38 مرتبہ147 اننگز میں50 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

وارنر آئی پی ایل میں پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے تین بار اورنج کیپ حاصل کی جوکہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کو ملتی ہے ۔ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کو اورنج کیپ دی جاتی ہے جوکہ کسی بھی بیٹسمین کےلئے اعزاز ہے ۔ پچھلے سال وارنر نے 12 میچوں میں69.20 کی اوسط اور 143.86 کی اسٹرائک ریٹ سے692 رنز بنائے تھے اور اورنج کیپ حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل 2016 میں بھی انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا اور اسی سیزن میں حیدرآباد نے بھی دوسری مرتبہ آئی پی ایل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس مرتبہ حیدرآباد کےلئے وارنر کا فام اہمیت کا حامل ہے تاہم وہ دورہ انگلینڈ سے شاندار فام میں نہیں ہیں تاہم آئی پی ایل کے بتدریج آگے بڑھنے کے ساتھ ان کا فام بھی آہستہ آہستہ بہترہورہاہے کیونکہ وارنر اور انکے ساتھی اوپنر جانی بیرسٹو کی جوڑی نے اننگز کے آغاز اور نشانہ کے تعاقب میں ہمیشہ ہی ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی ہے جبکہ بولنگ میں بھی بھونیشور کمار کے زخمی ہوکر آئی پی ایل سے باہر ہونے سے بولنگ شعبہ بھی کمزور دیکھائی دہے رہا ہے۔