Sunday, June 8, 2025
Homeاسپورٹسڈی ویلیئرز کی ورلڈ کپ کےلئے افریقی ٹیم میں واپسی کا امکان

ڈی ویلیئرز کی ورلڈ کپ کےلئے افریقی ٹیم میں واپسی کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

ملبورن۔ عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین اورکپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشیکا فیصلہ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے بہت بے تاب ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے انکشاف کیا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز کو ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں واپس لانے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بات چیت گزشتہ تین مہینے سے جاری ہے جبکہ نو منتخب کوچ مارک باوچر بھی اسی طرح کا اشارہ دے چکے ہیں۔ بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف اے بی ڈویلیئرز آسٹریلیائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی واپسی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم میں واپس آنے پر بے حد خوشی ہو گی۔ میں مارک باچر، گرائم سمتھ اور فاف ڈوپلیسی سے بات چیت کر رہا ہوں اور ہم یہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ ابھی ورلڈکپ میں خاصا وقت باقی ہے لہٰذا میں نے اپنے دل کی بات کہہ دی ہے اور اب باقی لوگ اس پر کام کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں ہے کیونکہ میں خود کو یا کسی اور کو مایوس نہیں کرنا چاہتا، لہٰذا ابھی میں خاموش ہوں اور بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں اور سال کے آخر میں دیکھوں گا کہ ٹیم میں واپسی سے متعلق کیا فیصلہ ہوتا ہے۔