Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکابینہ کمیٹیوں میں مودی اور امیت شاہ شامل

کابینہ کمیٹیوں میں مودی اور امیت شاہ شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ حکومت نے سکیورٹی اور تقررات کے متعلق کمیٹی سمیت مرکزی کابینہ کی آٹھ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل دی ہے ۔ تقررات امور کی کمیٹی کے ممبران میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے ۔ کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے یہاں جاری ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو تمام آٹھ کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی رہائش سے متعلق اور پارلیمانی امور کی کمیٹی میں شامل نہیں رہیں گے ۔ سکیورٹی معاملات کی اہم کمیٹی میں وزیر اعظم سمیت پانچ رکن ہوں گے جن میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیرخزانہ وزیر نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل ہیں۔ سیاسی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈو ٹرانسپورٹ نتن گڈکری،وزیر خزانہ وزیر نرملا سیتا رمن، خوراک اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد ، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، وزیر ریل وزیر پیوش گوئل، وزیر صنعت اروند ساونت اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ہوں گے ۔

اقتصادی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈ اور ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری، وزیر کیمیکل ڈی وی سدانند گوڑا، وزیر خزانہ وزیر نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر ریل پیوش گوئل اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان شامل ہیں۔

پارلیمانی امور کی کمیٹی کے ممبران میں وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، خوراک اورصارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد، جنگلات و ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ہوں گے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن کو کمیٹی کا خصوصی وزٹنگ رکن بنایا گیا ہے ۔ رہائش سے متعلق کمیٹی کی تشکیل وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں دی ہے اور وزیر روڈوٹرانسپورٹ نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اوروزیر ریل وزیر پیوش گوئل اس کے رکن ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور شہری اور رہائشی امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو کمیٹی کا خصوصی وزٹنگ رکن بنایا گیا ہے ۔ سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈاور ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اوروزیر ریل وزیر پیوش گوئل اس رکن ہوں گے ۔

لیبر اور کوشل وکاس کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے اور اس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر ریل وزیر پیوش گوئل، انسانی وسائل اور ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال،وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان، کوشل وکاس کے وزیر مہندر ناتھ پانڈے ، وزیر لیبر سنتوش گنگوار اور شہری اور رہائشی امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ممبرکے طور پر شامل ہوں گے ۔ وزیر روڈ و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کمیٹی کے خصوصی وزٹنگ رکن ہوں گے ۔