Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکار، دودھ کے ٹینکر سے ٹکرائی، چار افراد ہلاک،دو زخمی

کار، دودھ کے ٹینکر سے ٹکرائی، چار افراد ہلاک،دو زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ضلع پرکاشم میں اتوار کی صبح ایک کار کے دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا جانے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ان میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔زخمی دو خواتین کو اونگول کے راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت،42 سالہ وی پانڈورنگا راؤ،40سالہ ایس نرسمہا راؤ،10سالہ وی شیام ستیہ ساگر اور 44سالہ ڈی وی آر سامبی ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ ضلع کرشنا کے ویوورو منڈل کا یہ کنبہ ہفتہ کی رات تیرو مالا میں وینکٹیشور مندر میں درشن کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا،اتوار کی صبح مدی پڑو گاؤں کے پاس NH 16پر گو لا پلی فلائی اوور پر کار نے کنٹرول کھو دیا اور دودھ کے ٹینکر سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔