Thursday, April 25, 2024
Homesliderکاروں کا ہائی ٹیک انجینئر چور پھر گرفتار

کاروں کا ہائی ٹیک انجینئر چور پھر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ جب کوئی نوجوان انجینئرنگ  کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کالج کا رخ کرتا ہے تو اس سے یہ امید وابستہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کوئی ایسا اختراعی آلہ ایجاد کرے گا یا کوئی ایسا نیا منصوبہ لے کر سامنے آیا گیا جس سے انسانوں کو درپیش مسائل کا حل مل جائے گا لیکن کئی ایک ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں انجینئرز اپنی تعلیم کو جرم کی انجام دہی کےلئے استعمال کررہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان اپنی صلاحیتوں کو کاروں کی چوری کےلئے استعمال کررہا تھا ۔

تفصیلات کے بموجب  سائبر آباد پولیس نے ایک عادی مجرم گڈاتی مہیش نوتھن کمار کو گرفتار کیا ، جس نے گاڑیاں چوری کی تھیں جو اس نے سیلف ڈرائیو ایجنسیوں سے حاصل کی تھیں اور ان کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے درمیان سستےداموں  پر فروخت کر دیا تھا۔ انجینئرنگ گریجویٹ مہیش (27) خانگی  ہاسٹل میں رہتا تھا  اور اپنے قیام کے دوران وہ  ہاسٹل میں رہنے والے دیگر افراد کے شناختی کارڈ اور قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔ ان شناختی  دستاویزات  کا استعمال کرتے ہوئے  اس نے  سلیف ڈرائیو ایجنسیوں سے گاڑیاں حاصل کی اور انہیں فروخت  کر دیا۔ اس نے سات ریاستوں سے چوری کی جانے والی ان سات گاڑیوں سے بھی جی پی ایس ٹریکرز کو ہٹا دیا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے تقریبا 70 لاکھ روپے مالیت کی رائل این فیلڈ سمیت چوری شدہ تمام گاڑیاں برآمد کیں۔ 2016 میں انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد مہیش حیدرآباد آیا  اور ملک یپٹ میں موبائل ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا۔ اسے موبائل فون اور اس کے ساز وسامان  چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مہیش اپنے آبائی گاؤں واپس گیا ، جہاں اس نے کیمرا چرا یا  جس پر اسے جیل منتقل کیا گیا ۔

 ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ حیدرآباد آیا اور ایک ہاسٹل سے کار ، لیپ ٹاپ اور نقد رقم  اور سیلف ڈرائیو اسکوٹر بھی چوری کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس  نے  اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ ضمانت پر رہا  ہونے کے بعد  اس نے پنجہ گوٹہ میں ہاسٹل ساتھیوں  کے آئی کارڈز اور نقد رقم چوری کی۔ اس کے بعد اس نے بنگلورو کا سفر کیا اور ان دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے ، رائل برادرس سیلف ڈرائیو گاڑیاں سے رائیل اینفیلڈ موٹرسائیکل حاصل کی ۔اس گاڑی سے  اس نے جی پی ایس ٹریکر کو ہٹایا اور ویزگ روانہ ہوا ۔ 2020 میں  اس نے تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں مختلف سیلف  ڈرائیو ایجنسیوں کی6  کاریں چوری کی۔