Sunday, June 8, 2025
Homesliderکار تو خریدلی تھی لیکن چلانے نہیں آتا تھا : محمد سراج

کار تو خریدلی تھی لیکن چلانے نہیں آتا تھا : محمد سراج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں جگہ پانے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا کام آئی فون سیون پلس خریداتھا۔بعد ازاں انہوں نے سکنڈ ہینڈکارکرولا کی خریداری کی کیونکہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کیلئے کارکافی اہم ہے ۔ وہ پلاٹینا گاڑی کب تک ڈھکیلیں گے ؟ حیدرآبادی فاسٹ بولر نے کہا کہ کار تو انہوں نے خریدی تاہم اس کو چلانا وہ نہیں جانتے تھے ۔اس کے بعد ماموں کے بیٹے کی خدمات انہوں نے کار چلانے کے لئے لی تھی۔انہوں نے کارکی خریداری کے بعد ایک تقریب کا حوالہ دیا اورکہا کہ کورولاکار میں اے سی بھی نہیں تھی۔

ہمیں کار کے شیشوں کو کھلارکھنا پڑتا تھا۔راستہ سے گذرنے کے دوران لوگ ان کا نام پکارکر ہاتھ ہلاکر اشارہ کررہے تھے ۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ ایسی صورت میں کار کا آئینہ بھی نہیں چڑھایاجاسکتا تھا کیونکہ گرمی ہورہی تھی۔ پھرآئندہ سال انہوں نے مرسیڈیزکار کی خریداری کی۔سراج فی الحال آئی پی ایل میں بنگلورو رائل چیلنجرز ٹیم میں شامل ہیں۔اس ٹیم کے بعض ارکان نے اپنے تجربات بیان کئے ۔ وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلریس کے ساتھ ساتھ سراج نے بھی اپنے تجربات بیان کئے ۔سراج نے اس ویڈیو میں اپنے پہلے آئی پی ایل کے انتخاب کے بعد کے تجربات بیان کئے ۔سراج پہلے سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلاکرتے تھے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم کہ ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی فاسٹ بولر کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے لیکن فاسٹ بولر پر قسمت مہربان ہوئی اور انہیں ویراٹ کوہلی کی قیادت میں اپنی صلاحیتوں کے مظاہروں کا موقع ملا جس کے بعدانہوں نے پھر کبھی پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا ہے ۔ اس وقت وہ ہندوستانی نوجوان ٹیم کا ایک حصہ ہے