- Advertisement -
- Advertisement -
نظام آباد : نظام آباد کے مجاہد نگر میں ایککارمیں بند ہونے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دس سالہ سید ریاض،اورپانچ سالہ محمد بدر الدین منگل کی دوپہر اپنے والدین کو کھیلنے جارہیں ہیں کہہ کر گھر سے نکلے،اور جب شام تک بھی بچے گھر نہیں لوٹے تو،ان کے والدین نے پولس میں شکایت درج کروائی۔
پڑوسی شخص نے جب اپنی کار کے دروازے کھولے،جہاں وہ دونوں بچے مردہ پائے گئے۔پھر اس شخص نے پولس کو اطلاع دی۔کار کے دروازے بند ہونے پر دم گھٹنے سے ان بچوں کی موت ہوگئی۔پولس نے معاملہ درج کیا اور جانچ کا آغاز کر دیا۔