Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکار کے الٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک،ایک...

کار کے الٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک،ایک زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی : آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں ہفتہ کے روز کار کے الٹ جانے سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک اوارایک زخمی ہو گیا۔مہلوکین میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ مامدو گو گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب یہ کنبہ تروپتی سے بنگلورو جا رہا تھا۔

مذکورہ کار کا ڈرائیور وشنو،کار کا کنٹرول کھو بیٹھا،جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی اواس کو ر آگ لگ گئی۔اس حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے وشنو کو تروپتی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق،حادثے میں وشنو کی بیوی، ایک بیٹا،ایک بیٹی،بہن اور بھتیجہ ہلاک ہوئے ہیں