Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگکاغذات نہ دیکھنے ایم ایل اے عارف مسعود کی گھرگھرمہم

کاغذات نہ دیکھنے ایم ایل اے عارف مسعود کی گھرگھرمہم

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال۔ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس کے لیڈرعارف مسعود بھوپال میں کافی سرگرم ہے جنہوں نے سی اے اے کے آغاز سے ہی اس کی مخالفت کرنے کے علاوہ مدھیہ پردیش حکومت کو اس کالے قانون کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کےلئے مسلسل دباوڈال رہے ہیں اور اب انہوں نے کاغذات نہ دیکھنے کےلئے گھر گھر مہم شروع کردی ہے۔

بھوپال میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف اقبال میدان میں ستیہ گرہ پچھلے 51 دن سے تو جاری ہے اور اب اسی دوران دوسری جانب بھوپال سینٹرل سے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے کالے قانون کے خلاف عوامی سطح پر بیداری مہم شروع کردی ہے۔ عارف مسعود نے بھوپال جہانگیر آباد کی دلت بستی باپو کالونی سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔

عارف مسعود کے ساتھ بڑی تعداد میں تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی اور شہریت ترمیمی قانون کو ملک کے آئین کے خلاف قرار دیا۔ جب کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود سے پوچھا گیا کہ صوبہ میں کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کی حکومت ہے اور سی ایم کمل ناتھ کے اعلان کے باوجود این پی آر کےلئے عہدیداروں کی تربیت جاری ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا جواب تو چیف منسٹرکو دینا چاہیئے کہ ان کے اعلان کے بعد بھی تربیت کیسے جاری ہے ،جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ عوام کے ساتھ مل کر اس سیاہ قانون کے خلاف ہرمحاذ پر تحریک چلاتے رہیں گے۔

بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ ہر روز بھوپال کے کسی محلے میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے عوام کو بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ سلسلہ بھوپال تک ہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں چلانے کا کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود دعوی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل عارف مسعود نے ریاستی حکومت کو بھی سخت الفاظ میں اپنے موقف سے واقف کروادیا تھا ۔ بھوپال سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا تھا کہ اگر مدھیہ پردیش میں شہریت قانون لاگو ہوتا ہے تو وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس قانون کے تحت پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلم مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی راہ ہموار ہوئی۔

عارف مسعود کے بموجب مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ عوام کو شہریت قانون کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔ کھڑگ پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جب تک ہم یہاں ہیں کوئی آپ کو مجبور نہیں کرسکتا۔ عارف مسعود نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مدھیہ پردیش حکومت کو بھی اس قانون کے خلاف ممتا بنرجی کی ہمت دکھانی چاہئے۔