حیدرآباد : ٹی پی سی سی سربراہ اتم کمار ریڈی نے پیر کو کہا کہ وہ عوام کے پیسوں کے تحفظ کے لئے ایک ذمہ دار اپوزیشن سیاسی جماعت کا کردار نبھا رہے ہیں۔میڈیا پر بھی اسی طرح کی ذمہ داری ہے۔اتم کمار نے عادل آباد کے تیمیڈی ہٹی میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا افتتاح غیر منقسم شدہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے کیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے سال 2014میں اقتدار پر فائز ہونے کے بعد سے اسپروجیکٹ کو رد کر دیا گیا ہے۔
اتم کمار نے مزید کہا کہ کے سی آر مہاراشٹرا گئے تھے اور اپنے ہم منصب سے کہا تھا کہ وہ تمیڈی ہٹی پروجیکٹ 148میٹر کے ساتھ تعمیر کریں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لئے کیوں رقم خرچ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے ریاست کے حکمرانوں پر کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیرکے ذریعہ 80,000 کروڑ روپئے ضائع کرنے کا الزام لگایا،اور وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے آبپاشی پروجیکٹس کے ذریعہ ایک ایکڑ زمین کو بھی سیراب کیا ہے۔
سی ایل پی رہنما مالو بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ انہوں نے غیر منقسم آندھرا پردیش میں پرانا ہیتا چیویللالفٹ آبپاشی پروجیکٹ کے لئے دس ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں اور کہا کہ 28,000کروڑ روپئے خرچ کرکے زمین کے مجوزہ علاقے کو سیراب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہت کم رقم خرچ کرکے تمیڈی ہٹی پروجیکٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے اس کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے نام پر عوامی رقم ضائع کی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کالیشورم پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد ایک ایکڑ پر زمین کو بھی پانی فراہم کیا ہے۔۔؟سی ایل پی رہنما نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ پڑتال سی بی آئی کے ذریعہ کروائے۔