Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگکامیابی کےلئے کانگریس خواتین کی درگاہ اجمیر شریف پر چادر کا نذرانہ

کامیابی کےلئے کانگریس خواتین کی درگاہ اجمیر شریف پر چادر کا نذرانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اجمیر: قومی خواتین کانگریس کی صدر سشمیتا دیو سمیت خواتین امیدواروں کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے خواتین کانگریس کی عہدیداران نے راجستھان کے اجمیر شہر میں واقع دنیا بھرمیں مقبول خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی۔

سشمتا دیو آسام سے لوک سبھا انتخابات لڑ رہی ہیں۔ اجمیر خواتین کانگریس کی صدر صبا خان کی قیادت میں خواتین کانگریس لیڈروں کی ٹیم درگاہ شریف کے نظام دروازے پر پہنچیں جہاں سے خادم عمران چشتی کی صدارت میں سبھی خواتین خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پہنچیں اور انہوں نے پارٹی کی قومی صدر سشمتا دیو کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کانگریس کی جانب سے انتخابی میدان میں اتریں خواتین امیدواروں کی جیت کے لئے دعا کی اور غریب نواز کے آستانہ شریف پر نیلے رنگ کی کڑھائی والی مخملی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔

خواتین کانگریس کی مقامی صدر صبا خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری قومی صدر سشمتا دیو کے ساتھ کانگریس کی سبھی خواتین امیدوار انتخابات میں جیت درج کرائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جیت کے بعد سشمتا دیو خود اپنی چادر لے کر اجمیر شریف آئیں گی۔ اس موقع پر اجمیر خواتین کانگریس کی کئی عہدیداران اور رکن موجود رہیں۔