Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگکانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی زبان بول رہی ہیں: نریندر...

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی زبان بول رہی ہیں: نریندر مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) 2019،پرپاکستان جیسی زبان میں بو ل رہے ہیں۔مودی نے یہ بیان پارلیمنٹ کی لائبریری میں،بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹری اجلاس کے دوران دیا۔

مذ کورہ اجلاس کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ”لوگ پارلیمنٹ میں سی اے بی سے متعلق کانگریس کے رویہ پر مختلف رائے دے رہے ہیں۔وزیر آعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے پارلیمنٹری اجلاس کے دوران اس کی ایک جملے میں وضاحت کی،انہوں نے کہا کہ ”کچھ سیاسی جماعتیں پاکستان کی طر ح وہی زبان بول رہی ہیں“۔یہاں تک کے فل اسٹاپ اور کاما ایک جیسے ہیں۔تیواری نے کہا کہ ”وزیر آعظم کی کہی ہوئی ایک لائن یہ چابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کیاسوچتی ہے“۔

واضح ہو کہ ”مودی کا یہ بیان،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جانب سے دئے گئے بیان ”سی اے بی،مودی۔امیت شاہ کی جانب سے ”شمال مشرق میں نسلی صفایا کرنے کی کوشش“اور لوگوں پر مجرمانہ حملہ“جیسی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔