Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کو قانونی...

کانگریس سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شریک افراد کو قانونی مدد فراہم کرے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: کانگریس پارٹی،شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے والے لو گوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی۔پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔

ذرائع کے مطابق،کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی سے وابستہ وکلاء سے اس معاملے پر ایک میٹنگ کی ہے۔میٹنگ میں پرینکا گاندھی نے وکلاء سے کہا کہ پارٹی پر امن احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو قانونی مدد فراہم کرے گہ اور پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری اتر پردیش کے دارالحکومت میں سی اے اے کی مخالفت کی حمایت میں سر گرم ہیں،اور احتجاج کے دوران گرفتار افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔پرینکا گاندھی نے ایک اسکوٹی چلاتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے گھر پہنچ گئیں۔پرینکا نے الزام لگایا کہ ان کے احتجاج کو روکنے کے لئے مقامی پولیس نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی۔تاہم،پولیس نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔

واضح ہو کہ ملک بھر شہریت ترمیمی قانون کو لیکر پر زور احتجاج کیا جا رہا ہے،اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔سی اے اے اور این آر سی کے تعلق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی،وزیر آعظم نریندر مودی حکومت کو سخت الفاظ میں تنقیدکا نشانہ بنا رہی ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں ان دنوں سیاست گرم ہے،جہاں کانگریس پارٹی نے سی اے اے کے معاملے پر مرکزی حکومت کی مخالفت کی ہے۔