نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک اور بڑا انتخابی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکار میں 22لاکھ عہدے مخلوعہ ہیں۔اگر انہیں ووٹ دیا گیا تو ان کی پارٹی ایک سال سے کم وقت میں ان خالی عہدوں کو پُر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال،تعلیم اور دیگر اسکیموں کے لئے مرکز سے ریاستی حکومتوں کو ان عہدوں سے جوڑا جائے گا۔اور صحت ،تعلیم وغیرہ کے لئے مرکز سے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔آج سرکار میں 22لاکھ نوکریوں کے عہدے مخلوعہ ہیں۔
راہل گاندھی ایک سے بڑا ایک انتخابی وعدہ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ وہ ملک کے 25کروڑ لوگوں کو سال میں 72ہزار روپئے دیں گے۔اور اس اسکیم کو ’’نیائے ‘‘ کا نام دیا تھا۔اس کے بعد اب یہ دوسرا بڑا اعلان کیا ہے۔